118
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دریا میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا نے ننگرہار کے گورنر کے حوالے سے بتایا کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد سوار تھے۔ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہفتے کی صبح ننگرہار کے ضلع مومند درہ میں پیش آیا۔ کشتی کے ڈوبنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ڈوبنے والے افراد اور لاشوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔