اسرائیل کی دمشق میں بھی بمباری 20 افرادجاں بحق

 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تصدیق کی ہے کہ دمشق پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 20 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ایجنسی نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے کہا کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں آج مغرب میں المزہ کالونی اور قدسیہ میں واقع کئی عمارتوں پر بمباری کی گئی ہے۔اسرائیلی آرمی ریڈیو نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ اہداف میں دمشق میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کا ہیڈکوارٹر اور دیگر اثاثے شامل تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری نے دمشق میں المزہ کالونی کو نشانہ بنایا، ایک ایسا علاقہ جہاں سیکورٹی ہیڈ کوارٹر اور اقوام متحدہ کے دفاتر موجود ہیں، جو حالیہ اسرائیلی کارروائیوں سے بھی متاثر ہوا ہے۔اس سے قبل شامی میڈیا نے جمعرات کو شام کے دارالحکومت دمشق اور حمص شہر میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی تھی۔دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 لبنانی شہری شہید ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی قصبے دحیہ اور رفیق الحریری ہوائی اڈے کے قریب حملے کیے گئے تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ہوائی اڈے پر طیارے چلتے رہے۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق 8 اکتوبر 2023 کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بم دھماکوں کے تبادلے کے آغاز کے بعد سے لبنان میں 3،360 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca