سعودی میڈیا کے مطابق وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے حج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سال 2023 عمرہ زائرین کی تعداد کے لحاظ سے ریکارڈ ساز سال تھا۔ حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ 2019 میں سب سے زیادہ 85 لاکھ عازمین سعودی عرب آئے تھے تاہم یہ ریکارڈ گزشتہ سال ٹوٹ گیا۔
وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ساڑھے 13 ملین عمرہ زائرین نے سعادت حاصل کی اور یہ سب عمرہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے مربوط اور نقائص سے پاک نظام کی بدولت ممکن ہوا۔ڈاکٹر توفیق الربیع نے امید ظاہر کی کہ ہر سال دنیا بھر سے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے 1.3 بلین ڈالر سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔وزیر حج و عمرہ کے مطابق ان منصوبوں سے عمرہ زائرین کی استعداد اور سہولیات میں بہت اضافہ ہوگا۔