143
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مشرقی چین میں زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں گر گئیں اور مختلف حادثات میں 21 افراد زخمی ہوگئے۔
زلزلہ چین کے شہر ڈیزہو کے جنوب میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تاہم زلزلے کے جھٹکے بیجنگ اور شنگھائی میں بھی محسوس کیے گئے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مشرقی چین میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ چین کے شہر ڈیژو سے جنوب میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تاہم زلزلے کے جھٹکے بیجنگ اور شنگھائی میں بھی محسوس کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور مختلف حادثات میں 21 افراد زخمی ہوئے۔