اسپین،دو مسافرٹرینوں میں ہولناک تصادم،21 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسپین کے جنوبی علاقے میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم

کم از کم 21 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے، جن میں 21 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے میں میڈرڈ سے ہیولوا جانے والی ٹرین کا ڈرائیور بھی جانبر نہ ہو سکا۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مسافر ٹرین اچانک پٹری سے بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔ شدید تصادم کے باعث دونوں ٹرینیں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں اور متعدد ڈبے ایک دوسرے پر چڑھ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت میڈرڈ سے ہیولوا جانے والی ٹرین میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، جبکہ مخالف سمت سے آنے والی ٹرین میں تقریباً 100 مسافر موجود تھے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ریلوے ٹریک کئی مقامات سے اکھڑ گیا اور جائے حادثہ پر تباہی کے مناظر دیکھنے میں آئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں، فائر بریگیڈ، پولیس اور طبی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اور بڑے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں متعدد افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ریلوے حکام نے حادثے کے بعد متاثرہ روٹ پر ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے، جبکہ مسافروں کو متبادل سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جن میں تکنیکی خرابی، انسانی غفلت یا سگنلنگ سسٹم کی ممکنہ ناکامی سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔اس المناک حادثے پر اسپین بھر میں سوگ کی فضا قائم ہے، جبکہ اعلیٰ حکام نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں