بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں گاڑیوں سے اتار کر 23افراد کو قتل کردیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شام میں مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ بلاک کرکے گھناؤنا فعل کیا اور گاڑیوں سے اتار کر 23افراد کو قتل کردیا گیا
ایوب اچکزئی کے مطابق مسلح افراد نے مسافروں کو اتارا اور شناخت کرنے کے بعد انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مسلح افراد نے فرار ہونے سے قبل 10 گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اور لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی کے بدترین واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسیٰ خیل کے قریب دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر ظلم کا مظاہرہ کیا، درندگی اور ظلم کی انتہا کی گئی، دہشت گرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے نہیں بچیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر طبقہ زندگی نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
بلوچستان
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بھی موسیٰ خیل کے قریب دہشت گردی کے بدترین واقعہ کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے 23 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca