اسرائیل کی غزہ میں مسجد اور سکول پر بمباری،24 فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد اور اسکول پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اس مسجد اور اسکول کو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں کی ہے۔وزارت صحت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں ایک مسجد اور ایک اسکول سمیت متعدد رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ شہدا کی تعداد 24 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 100 کے قریب زخمی ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ کی وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران غزہ کی 1,245 مساجد میں سے 814 مکمل طور پر تباہ اور دیگر 148 کو اسرائیلی فوج کی بمباری سے نقصان پہنچا ہے۔اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں غزہ کے 60 میں سے 19 چرچ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ مذہبی عبادت گاہ کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگ بھگ 350 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔