فوجی عدالتوں سے 25 شہریوں کو سزا،امریکہ کا اظہار تشویش

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکہ نے 9 مئی کے مقدمات میں فوجی عدالتوں کی جانب سے 25 شہریوں کو سزا سنائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کی فوجی عدالتوں کے اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو 9 مئی کے احتجاج میں ملوث شہریوں کو ملٹری ٹربیونلز کی طرف سے سنائی گئی سزاؤں پر تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں عدالتی آزادی، شفافیت اور مناسب عمل کی ضمانت نہیں ہے اور پاکستانی حکام کو آئین میں درج شفاف ٹرائل کا احترام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین نے اس سے قبل اس فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے عام شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں کے فیصلے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں۔
یورپی یونین نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور ان کے خلاف منصفانہ ٹرائل کی ضمانت دے۔
اس کے علاوہ برطانوی حکومت نے بھی پاکستان میں فوجی عدالتوں سے 25 شہریوں کی سزاؤں پر اپنا ردعمل جاری کر دیا ہے۔
برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے قانونی عمل میں مداخلت نہیں کرتا، برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور فوجی عدالتوں میں شہریوں کے مقدمات کی سماعت میں شفافیت اور آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    جھلکیاں

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا