اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ ، 25 افراد گرفتار

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آبا د جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ہجوم سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس اور ہائی کورٹ پر منصوبہ بندی کے تحت حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔پولیس کے مطابق، سیاسی جماعتوں کے رہنما ہجوم کی قیادت کر رہے تھے، ہجوم کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے لیے اکسایا گیا، جوڈیشل کمپلیکس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا

پولیس نے حکمت عملی کے ساتھ ہائی کورٹ میں ایسی کسی بھی کارروائی کو روکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مزید گرفتاریوں کے لیے پولیس ٹیمیں مختلف صوبوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آج اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں 4 مقدمات کی سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں عمران خان کی اے ٹی سی میں ضمانت منظور کرلی گئی جب کہ بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس میں عمران خان کی ضمانت کی توثیق کردی گئی۔

توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا