250 ملین کی آبادی کے لیے پانی بند کرنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا،رضوان سعید شیخ  

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 250 ملین کی آبادی کے لیے پانی بند کرنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔ 

امریکہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا کوئی بندوبست یا گنجائش نہیں ہے اور عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی حمایت نہیں کرے گی۔

پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں امریکی قیادت کا کردار قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے حامی ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پیش رفت کرنے کے لیے امریکی صدر کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور پاکستان کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کرتا ہے۔

رضوان سعید شیخ نے مزید کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے بیانات کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں، بھارتی قیادت کے بیانات ہندوتوا کی دہشت گردانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں اور بلوچستان میں بھارت کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔