فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سوموار کو اسرائیلی فوج نے مغازی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے مجموعی طور پر 250 فلسطینی شہید ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 674 ہو گئی ہے جب کہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمت نے ایک میجر سمیت متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
7 اکتوبر سے اب تک غزہ جنگ میں 489 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بار پھر غزہ جنگ کو طویل عرصے تک جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے جب کہ حماس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے صہیونی جنگی جرائم کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد نے مصر کی جانب سے جنگ بندی کے لیے غزہ سے انخلاء کی تجویز کو مسترد کر دیا۔