26 انٹیلی جنس ادارے ہیں،کہاں غائب ہیں؟باجوڑ حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی،فضل الرحمان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ باجوڑ حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پوری قوم ریاستی اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے۔ پاکستان میں 26 انٹیلی جنس ادارے ہیں، کہاں غائب ہیں؟ باجوڑ حملہ انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی ہے۔

 

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ کیا وہ مجھے یہ اعتماد دے سکتے ہیں کہ ریاست میری جان کی حفاظت کر سکتی ہے یا نہیں؟ کیا ریاست صرف ٹیکس وصول کرے گی جان و مال کی حفاظت نہیں کرے گی؟ باجوڑ جیسے واقعات کے ذریعے جے یو آئی (ف) کاعوام سے رابطہ ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے پارٹی کا راستہ نہ پہلے مسدود ہوا ہے اور نہ آج ممکن ہوگا۔ جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن پر خودکش حملے میں 45 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com