90
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نائجیریا کے شمالی وسطی علاقے میں ایک مصنوعی جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ تین ماہ میں کشتی الٹنے کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔
حکام کے مطابق کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔ مسافر مصنوعی جھیل پر کشتیوں کے ذریعے اپنی زرعی زمینوں کو جا رہے تھے۔حکام نے 26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 30 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے جب کہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی میں بھی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔