221
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )یونان میں مسافر اور مال بردار ٹرین میں تصادم، 26 افراد ہلاک، 85 زخمی
یونان کے ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو اسپتال پہنچانے کے لیے قریبی شہروں سے ایمبولینسیں طلب کر لی گئی ہیں جب کہ امدادی کام تاحال جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔