دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنرل ایریا درزندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جنرل ایریا کلاچی میں کیا گیا جس میں دہشت گردوں کا ٹھکانا تباہ اور 4 دہشت گرد مارے گئے تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
اسی طرح 12 دسمبر کو درابن کے جنرل علاقے میں چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا تاہم فوجی اہلکاروں کی پوسٹ میں گھسنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو چوکی میں داخل ہونے سے روکا تو انہوں نے خودکش حملہ کیا، دھماکے کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ حملے کے دوران 23 بہادر جوان لڑتے ہوئے شہید ہوئے جب کہ تمام 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہی۔ ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔