100
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی فوج نے شہر لائسی چنسک میں ایک عمارت پر امریکی ساختہ میزائل سے حملہ کیا۔روس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کی افواج نے جان بوجھ کر بیکری پر حملہ کیا اور شہریوں کو نشانہ بنایا، یوکرین کے معصوم شہریوں پر بمباری ایک ‘دہشت گردانہ کارروائی ہے، جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔اطلاعات کے مطابق بیکری کی عمارت کے ملبے سے 10 افراد کو نکال لیا گیا ہے، تمام زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔