اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کھانسی کا ناقص شربت پینے سے بچوں کی اموات کے معاملے میں بھارتی دوا ساز کمپنی میریون بائیوٹیک کے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔
کھانسی کے ناقص شربت کے 36 میں سے 26 نمونوں میں زہریلا مادہ پایا گیا، اس پر کارروائی کرتے ہوئے کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ 2 ڈائریکٹرز کی تلاش جاری ہے۔
زہریلا مادہ
کھانسی کے شربت میں زہریلے مادے کے انکشاف کے بعد بھارت کی جانب سے الرٹ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب بھارتی وزارت صحت نے واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
66 بچے ہلاک
افریقی ملک میں 66 بچے ہلاک، ڈبلیو ایچ او نے بھارت میں تیار ہونے والے کھانسی کے شربت سے خبردار کر دیا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی کمپنی کی دوا پینے سے گیمبیا میں 70 اور ازبکستان میں 19 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گزشتہ سال گیمبیا، انڈونیشیا اور ازبکستان میں جعلی ادویات کی وجہ سے 300 سے زائد اموات ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر کی عمریں 5 سال سے کم تھیں۔