طالبان کی کارروائی ، داعش کے 3 کمانڈر مارے گئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) طالبان کی کارروائی میں داعش کے برصغیر کے سربراہ اعجاز امین آہنگر سمیت تین اہم کمانڈر مارے گئے۔

 طالبان نے رواں ہفتے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں داعش خراسان کے اہم کمانڈروں کو ہلاک کر دیا جب کہ ایک کمانڈر کو حراست میں لے کر اسلحہ اور گولہ بارود بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ طالبان کی سیکیورٹی فورسز نے کابل میں داعش کے عسکری ونگ کے دو اہم کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں سے ایک قاری فتح ہے، جو کہ امیر الحرب بھی تھے اور آپریشن چیف بھی تھے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید لکھا کہ ایک اور کارروائی میں داعش کے برصغیر کا امیر 55 سالہ اعجاز امین عرف ابو عثمان الکشمیری، جو کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا، مارا گیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے داعش خراسان ملک میں مساجد، امام بارگاہوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہے۔طالبان کی کارروائی میں داعش کے برصغیر کے امیر سمیت 3 کمانڈر مارے گئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔