اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی کمپنی نے ملکہ الزبتھ دوئم کی پہلی برسی کے موقع پر ساڑھے تین کلو گرام سونے کا ایک سکہ تیار کیا ہے جس پر 6426 ہیرے جڑے ہیں اور اس کی قیمت کا تخمینہ 23 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ پاکستانی روپے میں یہ رقم 7 ارب سے زائد بنتی ہے۔
باسکٹ بال کے سائز کا سکہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے بنایا تھا، جو برطانوی راج کے دوران فعال تھا۔ اگرچہ یہ کمپنی ناکارہ ہے لیکن اس کا نام استعمال کرنے کی قانونی اجازت سنجے مہتا نامی شخص نے حاصل کی ہے۔ تاہم اس یادگاری سکے کو سرکاری قانونی ٹینڈر کا درجہ نہیں دیا گیا ہے۔
اس سکے کو ‘دی کراؤن کا نام دیا گیا ہے جسے سنجومہتا اور ان کے ساتھی ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے۔یادگاری سونے کے سکے کا قطر 9.6 انچ ہے اور اس میں 24 قیراط کے ایک درجن سونے کے سکے ہیں اور اس میں ہزاروں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ مرکزی سکے کا وزن دو پاؤنڈ ہے جبکہ اطراف میں سونے کے سکوں کا وزن ایک اونس ہے اور ان پر ملکہ کی تصویر کندہ ہے۔ہیروں کو برطانوی پرچم کی شکل میں سجایا گیا ہے، جسے ہندوستان، برطانیہ، سنگاپور، جرمنی اور سری لنکا کے ڈیزائنرز اور ماہرین نے دن رات محنت سے تیار کیا ہے۔ سنجے مہتا نے صحافیوں کو بتایا کہ ملکہ الزبتھ دوم ‘سیارے کی ملکہ تھیں جن کی یاد میں یہ شاہکار تخلیق کیا گیا تھا۔