اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سکردو روندو میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکوں سے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ہیں۔ ملوپا کے مقام پر مٹی کا تودہ گرنے سے سکردو روڈ پر کام کرنے والے 3 مزدور زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
روندو ساتک نالہ کے چاروں اطراف زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے باعث کئی گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی ہیں۔
77