اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بہاولنگر فورٹ عباس کے رہائشی 3 مزدوروں کو ورغلا کر ان کے گردے نکال لیے گئے۔
ملزم محمد سلیم مزدوروں کو پہلے راولپنڈی اور پھر اسلام آباد لے گیا۔ ڈاکٹروں نے تینوں مزدوروں کے گردے نامعلوم مقام پر نکال لیے۔
مرکزی ملزم محمد سلیم جس کا تعلق پتوکی سے ہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خاتون نے دھوکے سے گردے نکالنے پر ڈاکٹر سے دونوں گردے مانگ لیے
پولیس کے مطابق مقدمہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق ملزم محمد سلیم نے مزدوروں کو ڈھائی لاکھ روپے دینے کا لالچ دیا، ملزم محمد سلیم مزدوروں کو راولپنڈی اور پھر اسلام آباد لے گیا، ملزم کا سہولت کار ڈاکٹر مزدوروں کو نامعلوم مقام پر لے گیا اور گردے نکال دیئے۔ .
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجیلنس فوٹوا کا کہنا ہے کہ تینوں مزدوروں کے پیٹ پر آپریشن کے نشانات ہیں۔