ورلڈ کپ سے 3 ماہ قبل بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان تمیم اقبال کا افغانستان کے خلاف شکست کے ایک دن بعد آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

چٹاگانگ میں پریس کانفرنس کے دوران تمیم اقبال نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، مداحوں اور وہاں موجود صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے سفر کا اختتام ہے، میں نے بہترین کھیلنے کی کوشش کی ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف کل کا میچ میرا آخری میچ تھا اور میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔تمیم اقبال نے کہا کہ میرا فیصلہ اچانک فیصلہ نہیں ہے، میں مختلف وجوہات کے بارے میں سوچتا رہا ہوں، تاہم میں ان کا یہاں ذکر نہیں کرنا چاہتا، میں نے اس حوالے سے اپنے اہل خانہ سے بھی مشورہ کیا ہے، اس لیے میں سمجھ گیا ہوں۔ میرے خیال میں فیصلہ لینے کا یہ صحیح وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس کہنے کے لیے بہت کچھ نہیں ہے لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ میں نے ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے۔ میں نے بہت اچھا نہیں کیا ہو گا لیکن جب بھی میں نے میدان میں قدم رکھا میں نے ہمیشہ اپنی پوری کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان،پاک بھارت ٹاکرا 15اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا

تمیم اقبال نے کہا کہ میرا سفر یہیں ختم ہوتا ہے اس لیے مجھ سے مت پوچھو کیوں کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ٹیم کسی بھی فرد سے بڑی ہوتی ہے اس لیے ٹیم پر توجہ دوں گا۔تمیم اقبال نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز 2007 میں ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے خلاف یادگار میچ وننگ ففٹی سے کیا، اپنے کیرئیر میں انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے 14 سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 8 ہزار 313 رنز بنائے۔ تمیم اقبال ویرات کوہلی اور روہت شرما کے بعد تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com