اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید 3 فلسطینی نوجوان شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مغربی کنارے میں سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فورسز نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جارح اسرائیلی فوج نے نابلس کے پناہ گزین کیمپ میں سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ 7 فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، 15 سالہ فلسطینی شہید

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 24 سالہ عبداللہ ابو حمدان، 30 سالہ فاتی ابو رزق اور 32 سالہ محمد ابو زیتون کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے کئی مکانات کو بھی مسمار کر دیا۔ خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا اور بوڑھوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہر غزہ پر حملہ

نابلس کا یہ 60 ایکڑ کیمپ پناہ گزینوں کا سب سے بڑا کیمپ ہے جہاں 30,000 فلسطینی مقیم ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 30 بچوں سمیت 170 فلسطینی شہید ہوئے تھے جب کہ رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں شہدا کی تعداد 156 ہوگئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com