اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آکلینڈ میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 249 ملی میٹر بارش ہوئی، شدید بارشوں سے آکلینڈ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آکلینڈ میں 5 روز تک مزید بارشوں کا امکان ہے، شہر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق آکلینڈ کا ایئرپورٹ بھی پانی میں ڈوب گیا ہے اور مسافر ایئرپورٹ پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔
آکلینڈ میں ملکی اور بین الاقوامی پروازیں اتوار تک معطل کر دی گئی ہیں۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق سیلابی پانی میں محصور لوگوں کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔