اٹلی واقعہ ،انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار 2 پاکستانیوں سمیت 3 افرادگرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اٹلی میں ایک کشتی الٹنے سے 64 افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔

  اٹلی میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں گرفتار ملزمان میں سے ایک ترک باشندہ ہے جبکہ 2 کا تعلق پاکستان سے ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان موسم کی خرابی کے باوجود غیر قانونی تارکین کو ترک شہر ازمیر سے کشتی پر بٹھا کر اٹلی لے گئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے کشتی میں سوار مسافروں سے اٹلی لانے کے لیے 8 ہزار 500 ڈالر فی کس وصول کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے جاں بحق 28پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں،سفارتخانے نے تصدیق کر دی

یاد رہے کہ ترکی سے اٹلی جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 64 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اطالوی حکام کے مطابق کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔

مزید پڑھیں

اٹلی واقعہ ،پاکستانی سفارتخانے کی ورثاء کے لیے ہیلپ لائن قائم

جاں بحق ہونیوالے غیر قانونی تارکین وطن کا تعلق پاکستان، افغانستان اور صومالیہ سے ہے۔مانیٹرنگ گروپس کے اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے اب تک 20 ہزار سے زائد افراد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے حادثات میں ہلاک یا سمندر میں لاپتہ ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca