171
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 18 سالہ نوجوان نے چرچ کے باہر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور 6 کو زخمی کردیا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم بھی مارا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو میکسیکو کے علاقے فارمنگٹن کے چرچ میں سیاہ لباس میں ملبوس نوجوان نے خودکار ہتھیار سے فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ،سکول میں فائرنگ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ملزمان نے تعاقب کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں نوجوان حملہ آور مارا گیا۔فارمنگٹن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ نوجوان کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں پادری بھی شامل ہیں۔حملے کے پیچھے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔ ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں امریکا میں فائرنگ کے 225 واقعات ہوئے، جن میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔