133
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں 3 دہشت گردوں کو سزائے موت سنادی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبے میں 3 مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب میں مزید 2 مجرموں کا سر قلم
سعودی شہری حسین بن علی بن محمد المحیشی، فضیل بن زکی بن حسین انصیف اور زکریا بن حسن بن محمد المحیشی دہشت گرد سیل میں شامل ہوئے تھے۔بیان کے مطابق تینوں دہشت گردوں نے اسلحہ رکھا اور انہیں چلانے کی تربیت حاصل کی اور سیکیورٹی مراکز اور اہلکاروں پر حملہ کیا۔
مزید پڑھیں
سعودی عرب،رواں سال 6 مجرموں کے سر قلم
فضیل نامی دہشت گرد نے بندوق کی نوک پر ایک شخص کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ایک دہشت گرد زکریا نے کئی لڑکیوں سے زیادتی کی۔سعودی اسپیشل ملٹری کورٹ نے اسے صوابدیدی اقدام کے طور پر موت کی سزا سنائی تھی، جس پر اتوار کو عمل کیا گیا۔