ہندوستانی فوج کی اپنے ہی گاؤں پر گولہ باری، 3 دیہاتی ہلاک 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  ہندوستان کی ریاست بہار میں بھارتی فوج کا مارٹر گولہ فائرنگ رینج کے قریب گاؤں پر گرا اور پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 دیہاتی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

 ہندوستانی ریاست بہار میں بھارتی فوج کی فائرنگ رینج کے قریب واقع گاؤں پر گولہ گرا، گولہ گرنے سے شدید دھماکہ ہوا جس سے دو مکانات تباہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

 جنگی جنون،بھارت پاک چین سرحد پر میزائل نصب کریگا

ہندوستانی  فوج کی مارٹر گولہ باری سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 خواتین سمیت 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بھارتی فوج نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ گولہ کیوں فائر کیا گیا اور اس کا اصل ہدف کیا تھا۔ہندوستانی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ گاؤں والوں کو گاؤں سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

بھارت کا جنگی جنون، 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے

گزشتہ سال مارچ میں بھارتی فوج کا ایک میزائل پاکستانی حدود میں گرا تھا جس پر بھارتی فوج نے یہ تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی تھی کہ یہ میزائل دیکھ بھال کے دوران غلطی سے گرا تھا۔ ہندوستانی فوج کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام پر مودی سرکار نے پاکستان کے شدید احتجاج پر بھارتی فضائیہ کے 3 افسران کو 5 ماہ کی تحقیقات کے بعد برطرف کر دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔