61
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، تازہ ترین کارروائیوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اتوار کو چند گھنٹوں کے اندر غزہ شہر کے تین ہسپتالوں پر حملہ کر دیا۔. الوفا اسپتال پر حملے میں متعدد افراد زخمی اور کم از کم 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔اس سے قبل جمعہ کو صہیونی فوج نے کمال عدوان اسپتال کو آگ لگا دی تھی اور اسپتال کے ڈائریکٹر اور عملے سمیت سینکڑوں افراد کو قیدی بنا لیا تھا۔فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کو کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کل 30 فلسطینی مارے گئے۔وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 14 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران کل 45514 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔