اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شمالی کوریا نے سیلاب سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر 30 افسران کو پھانسی دے دی ہے۔میڈیا اور جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کے حکم پر 30 افسران کو سزائے موت دی گئی ہے۔
شمالی کوریا میں رواں برس جولائی میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے ہزاروں گھر تباہ ہو گئے تھے اور 1500 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے۔جنوبی کوریا کا دعویٰ ہے کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے اس تباہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔شمالی کوریا کی جانب سے خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔