برٹش کولمبیا،جنگل میں آگ بھڑکنے کے بعد انخلا کا حکم جاری،30 جائیدادیں متاثر

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)برٹش کولمبیا کے شہر پرنسٹن کے قریب ایک بے قابو جنگل میں آگ بھڑکنے کے بعد انخلا کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، جس سے علاقے کی تقریباً 30 جائیدادیں متاثر ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابقبی سی وائلڈ فائر سروس کا کہنا ہے کہ آگسٹ لیک کے قریب لگی آگ، جو پرنسٹن گالف کلب کے قریب بھڑکی، اب 14 ہیکٹر رقبے تک پھیل چکی ہےپرنسٹن کے میئر اسپینسر کوائن، جو آگ کو ابتدا سے دیکھ رہے تھے نے بتایا کہ یہ آگ ہفتے کی دوپہر تقریباً 2 بجے شروع ہوئی، جب یہ صرف ایک کار کے برابر سائز کی تھی۔
لیکن ہوا کے باعث یہ تیزی سے پھیل گئی اور صرف 20 منٹ میں دُگنی ہو گئی۔اس آگ کے باعث اوکاناگن-سمیلکامین کے ریجنل ڈسٹرکٹ نے انخلا کا حکم جاری کر دیا ہے۔
30 جائیدادوں کے لیے مکمل انخلا، جبکہ 40 گھروں، جن میں میئر کا اپنا گھر بھی شامل ہے، کے لیے انخلا کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔میئر کوائن نے بتایا کہ نزدیکی علاقوں کی فائر بریگیڈز بھی امدادی کاموں میں شامل ہو گئی ہیں، جن میں ٹُلامین اور ایرِس کے فائرفائٹرز شامل ہیں، جبکہ کئی واٹر بمبرز (پانی گرانے والے طیارے) بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
تقریباً 40 فائرفائٹرز اور 3 ہیلی کاپٹرز بھی موقع پر موجود ہیں۔وائلڈفائر سروس کا کہنا ہے کہ آگ درجہ ایک سے دو کے درمیان شدت رکھتی ہے، یعنی آگ کی لپٹیں زمین پر نظر آ رہی ہیں لیکن وہ آہستہ آہستہ پھیل رہی ہیں۔اگرچہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آگ پر کب قابو پایا جائے گا، لیکن میئر کوائن کا کہنا ہے کہ پرنسٹن کو ہنگامی صورتحالوں کا تجربہ ہے، اور فائر چیف نے انہیں بتایا ہے کہ گھروں کو لاحق خطرہ کم ہو گیا ہے۔
ادھر کیریمیوس کے جنوب مغرب میں کیتھیڈرل صوبائی پارک کے قریب چلنے والی ینگ کریک جنگلاتی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔بی سی وائلڈفائر سروس نے خبردار کیا ہے کہ ہفتے کے روز شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث جنوبی علاقوں میں مزید خطرناک آگ بھڑک سکتی ہے۔
اتوار کے دن صوبے بھر میں گرج چمک کے طوفان بھی متوقع ہیں۔سروس کے مطابق  آگ زمین کے اندر کئی دن یا ہفتوں تک چھپی رہ سکتی ہے، اور جیسے ہی موسم خشک اور گرم ہو، یہ دوبارہ بھڑک اٹھتی ہے۔ان کے مطابق، اس وقت سرگرم 80 فیصد جنگلاتی آگیں بجلی گرنے سے لگی ہیں، جبکہ 18 فیصد انسانوں کی وجہ سے ہوئیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں