سعودی عرب میں بغیرپرمٹ حج کی کوشش کرنیوالے 300 افراد گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) سعودی عرب میں بغیرپرمٹ حج کی کوشش کرنیوالے 300 افراد گرفتار سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حکام نے بغیر اجازت حج کی کوشش کرنے پر 300 کے قریب افراد کو گرفتار اور جرمانہ عائد کیا ہے

ایک رپورٹ کے مطابق حج سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والی پریس کانفرنس میں بتایا کہ حج کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر تقریباً 288 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ہونے والے ہر فرد پر 10 ہزار سعودی ریال (تقریباً 2600 ڈالر) جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

حج سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے مزید کہا کہ حکام نے مکہ مکرمہ کے گرد بھی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے مزید کہا کہ 6,900 سے زائد گاڑیوں میں سوار تقریباً 100,000 افراد کو سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر شہر میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

اس سال 10 لاکھ افراد کو حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جن میں بیرون ملک سے 850,000 عازمین بھی شامل ہیں، جب کہ گزشتہ دو سال کورونا وائرس کی و جہ سے یہ تعداد کم تھی

یہ تعداد وبا سے پہلے 2019 میں حج کرنے والے 25 لاکھ افراد کے مقابلے میں اب بھی بہت کم ہے، لیکن یہ تعداد گزشتہ سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے 60,000 افراد سے کافی زیادہ ہے۔

سعودی حکام کے مطابق اتوار تک کم از کم 650,000 عازمین بیرون ملک سے حج کے لیے پہنچ چکے تھے۔

 

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca