126
انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوران سابق آل راؤنڈر نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی اور دبئی کیپٹلز کے ڈیوڈ وارنر اور سکندر رضا کی وکٹیں لے کر 300 وکٹیں حاصل کیں۔عماد وسیم سابق کپتان شاہد آفریدی کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دوسرے باؤلر بن گئے ہیں۔اس میچ میں انہوں نے نہ صرف دو وکٹیں حاصل کیں بلکہ 10 رنز بھی بنائے، ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ٹیم جیت میں کامیاب ہوئی۔