AI ٹیکنالوجی کا استعمال ،گوگل کے 30,000 ملازمین کو فارغ کیے جانے کا امکان

دی انفارمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل اپنے ایڈ سیلز ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے کیونکہ اس کام کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کا تیزی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے حالیہ مہینوں میں AI ٹیکنالوجی میں ترقی کی وجہ سے مختلف عہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفا بیٹ 12,000 ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے تیار ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی اشتھاراتی سیلز اور کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ کے مخصوص شعبوں کو ڈیجیٹائز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ گوگل کی جانب سے AI پر مبنی اشتہارات متعارف کرانے کے بعد سامنے آیا۔گوگل کی جانب سے اس شعبے کی تنظیم نو کا اعلان حالیہ دنوں میں ایک اندرونی میٹنگ کے دوران کیا گیا۔AI ٹیکنالوجی اشتہارات کے لیے ویب سائٹس کو اسکین کرے گی اور خودکار طور پر مطلوبہ الفاظ، سرخیاں، تصاویر اور بہت کچھ تیار کرے گی۔

خیال رہے کہ گوگل نے حالیہ برسوں میں AI ٹیکنالوجی پر کافی کام کیا ہے اور اس نے یہ تحقیق بھی کی ہے کہ AI ٹولز کمپنی کے آپریشنز کے لیے کتنے موثر ہو سکتے ہیں۔گوگل کی جانب سے 12 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کے تقریباً ایک سال بعد کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے کہا کہ اس مشکل فیصلے سے لوگوں کے حوصلے متاثر ہوئے۔لیکن انہوں نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان ملازمین کو برطرف نہ کیا جاتا تو یہ کمپنی کے لیے طویل مدت میں بدترین فیصلہ ہوتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔