۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں کے دوران 78 خواتین اور 139 بچے شہید ہوئے۔غزہ میں اب تک مجموعی طور پر 2719 خواتین اور 4237 بچے شہید ہو چکے ہیں۔غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 56 مساجد شہید، 122 سکول اور ہزاروں رہائشی عمارتیں تباہ،فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 25,965 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
حماس کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیلی کے فضائی حملے ،232فلسطینی شہید ، سینکڑوں زخمی
بیان کے مطابق اسرائیل نے جن راستوں کو انخلاء تسلی بخش قرار دیا تھا وہ موت کے راستے بن چکے ہیں اور اسرائیلی فوج ان راستوں کو بے گھر افراد کے لیے جال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔بیان میں اقوام متحدہ اور ریڈ کراس سوسائٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ طبی مراکز اور ایمبولینسوں کو تحفظ فراہم کریں جبکہ اسرائیل کو اسپتالوں کو دھمکیاں دینے سے روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ کی پٹی میں بم دھماکے میں 6 فلسطینی شہید اور 19 زخمی
اس سے قبل غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے اوسطاً ہر منٹ میں ایک زخمی اسپتال پہنچتا ہے جب کہ ہر گھنٹے میں 15 جاں بحق افراد کو اسپتال لایا جاتا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہر گھنٹے میں اوسطاً 5 خواتین اور 6 بچے شہید ہوتے ہیں۔7 اکتوبر سے غزہ کے 50 فیصد ہسپتال اور 62 فیصد طبی مراکز گولہ باری یا ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں۔