اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فریقی ملک برکینا فاسو میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کے حملے میں 33 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برکینا فاسو کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، متعدد مکانات اور املاک کو آگ لگا دی اور اپنی جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کرنے والے دیہاتیوں پر گولیاں برسائیں۔
حملے میں کم از کم 33 افراد ہلاک جب کہ 100 کے قریب زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حملہ آور جاتے وقت قیمتی سامان بھی لے گئے۔شورش زدہ افریقی ملک برکینا فاسو میں گزشتہ برس دو فوجی بغاوتیں ہوئیں اور موجودہ عبوری حکومت کے صدر کیپٹن ابراہیم تورور نے القاعدہ اور داعش کے زیر کنٹرول ملک کے 40 فیصد علاقے پر دوبارہ قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ برس شروع ہونے والی انارکی میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ 2015 سے برکینا فاسو کو بھی شدت پسند تنظیموں کی کارروائیوں کا سامنا ہے۔