20
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ نہ تھم سکا ، جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے 36 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی پر 34 تباہ کن فضائی حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں دو صحافیوں سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ بمباری کی وجہ سے متعدد فلسطینیوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا نیا دور قطر میں شروع ہو گیا ہے۔ حماس نے مطالبہ کیا کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کا انخلاء اور جنگ بندی کے لیے مستقل جنگ بندی ضروری ہے۔