34 سالہ ایئر ہوسٹس انجلیک انگارنی فلپون نے مس ​​فرانس کا مقابلہ جیت لیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)فرانسیسی کیریبین جزیرے مارٹینیک سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ ایئر ہوسٹس انجلیک انگارنی فلپون نے مس ​​فرانس کا مقابلہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

یہ کامیابی اس وقت ممکن ہوئی جب مس فرانس کے قوانین میں تبدیلی کی گئی جس کے تحت 24 سال سے زائد عمر کی خواتین، شادی شدہ خواتین اور مائیں بھی مقابلے میں حصہ لے سکتی ہیں۔
مس فرانس کے فائنل میں ڈاکٹروں اور دندان سازوں سمیت 30 امیدواروں نے حصہ لیا۔ مقابلہ کرنے والوں نے سوئمنگ سوٹ، علاقائی ملبوسات اور بال گاؤنز میں کیٹ واک کی۔
تاج جیتنے کے بعد انجلیک کو مس فرانس تنظیم کی جانب سے ایک سال کی تنخواہ، پیرس میں ایک اپارٹمنٹ اور اسپانسرز کی جانب سے مختلف تحائف دیے جائیں گے۔
یہ مقابلہ 35 سال بعد مس نیدرلینڈز کا مقابلہ بند کیے جانے کے چند روز بعد ہوا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اب وہ خواتین کی کامیابی کی کہانیوں اور خوبصورتی کے معیار کے دباؤ جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کریں گے۔3344444444444446gr

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com