خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 341 اموات، بونیر سب سے زیادہ متاثر

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی تازہ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 341 افراد جاں بحق اور 178 زخمی ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں 292 مرد، 28 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 144 مرد، 24 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 420 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 281 مکانات جزوی اور 139 مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 222 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح ضلع صوابی میں 11 افراد جان سے گئے جبکہ 20 زخمی ہوئے۔ دیگر متاثرہ اضلاع میں سوات، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، لوئر دیر اور بٹگرام شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 19 اگست کے دوران مزید شدید بارشوں کا امکان ہے اور موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر متاثرہ اضلاع میں 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے، جس میں خیمے، بستر، ترپال، کچن سیٹ، مچھر دانیاں، چٹائیاں اور جنریٹرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے متاثرہ علاقوں کے لیے 800 ملین روپے کے فنڈ جاری کیے ہیں، جن میں سے صرف ضلع بونیر کو 500 ملین روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔