نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکے سے 35 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نائیجیریا کی شمالی ریاست نائجر (Niger State) میں آئل ٹینکر کے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پٹرول سے بھرا ایک آئل ٹینکر اچانک الٹ گیا اور اس میں موجود ایندھن سڑک پر پھیل گیا۔ کچھ ہی دیر بعد ٹینکر میں خوفناک دھماکہ ہوا اور آگ نے اردگرد موجود لوگوں اور گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (FRSC) کے مطابق حادثہ نائجر ریاست کے ایک مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔FRSC کی سیکٹر کمانڈر آیشاتو سادو نے بتایا کہ “ٹینکر پھسل کر سڑک کے کنارے جا گرا، جس کے نتیجے میں پٹرول رسنے لگا، اور چند لمحوں بعد ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی۔”حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔
رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں اس نوعیت کے حادثات اکثر پیش آتے ہیں، کیونکہ ملک میں تیل کی ترسیل زیادہ تر ٹینکروں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ملک میں پائپ لائن انفراسٹرکچر محدود ہونے اور سڑکوں کی خستہ حالت کے باعث اس طرح کے حادثات معمول بن چکے ہیں۔
واضح رہے کہ نائیجیریا افریقہ کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے، جہاں ناقص سڑکوں، پرانے گاڑیوں اور حفاظتی اقدامات کی کمی کے باعث ہر سال درجنوں افراد ٹریفک اور آگ کے واقعات میں اپنی جانیں گنوا دیتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں