330
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ہائیکورٹ کے 11 ججز کو 36 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے کی منظوری کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ہائیکورٹ کے 11 ججز کو 36 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے کی منظوری کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں شہری مشکور حسین کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں چیف سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اعلیٰ نگران حکومت کی جانب سے ججز کو قرضے دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، عدالت ججز کو قرضے دینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور اقدام معطل کیا جائے۔ ملک کے حالات ایسے نہیں ہیں کہ اتنے بھاری قرضے ججز کو دئیے جائیں ۔گزشتہ روز ہی نگران حکومت نے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ ججوں کو کروڑوں کے قرضے دئیے جائیں اور بلا سود دئیے جائیں گے ۔