یمن،تارکین وطن کی کشتی ڈ وب گئی، 38 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یمن کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے افریقہ سے غیر قانونی طور پر آنے والے 38 تارکین وطن ہلاک اور 100 لاپتہ ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی عدن کے مشرق میں واقع شبوا گورنری کے ساحل پر پہنچنے سے قبل ضلع رودام میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں اور مقامی باشندوں نے 78 تارکین وطن کو بچانے میں کامیابی حاصل کی تاہم 100 کے قریب افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی میں زندہ بچ جانے والوں نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ کشتی میں 250 کے قریب افراد سوار تھے، کشتی تیز ہواؤں کے باعث ڈوب گئی۔عدن کے مشرق میں روڈم ضلع کے مقامی حکام نے بتایا کہ جہاز میں سوار لوگ تارکین وطن تھے، جن میں زیادہ تر ایتھوپیا سے تھے جو خلیجی ریاستوں تک پہنچنے کے لیے یمن کو ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca