نگراں وزیر صحت نے کہا کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر اسکریننگ کا موثر نظام موجود ہے۔نگراں وزیر صحت کے مطابق سردیوں میں کورونا یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ماسک، فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
دوسری جانب اسلام آباد سمیت کئی ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں سے 2 فیصد کا کووڈ ٹیسٹ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ جے این ون کے کیسز امریکا، برطانیہ اور بھارت میں سامنے آئے ہیں اور نئے ویرینٹ کی وجہ سے بھارت میں اموات بھی ہوئی ہیں جب کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں اضافہ ہوا ہے.
104