ریاض ،عمرہ سے واپس آنے والی فیملی ٹریفک حادثے کا شکار، 4 بچے اور باپ جاں بحق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں عمرے سے واپس آنے والی فیملی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق 6 افراد پر مشتمل خاندان عمرہ کی ادائیگی کے بعد متحدہ عرب امارات واپس آرہا تھا کہ مکہ مکرمہ ریاض ایکسپریس وے پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق اردن سے ہے اور وہ متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے۔ حادثے میں 4 بچے اور باپ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق گاڑی میں سوار خاتون کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کنگ فیصل اسپتال لے جایا گیا جہاں خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب اردنی حکام کا کہنا ہے کہ ایکسپریس وے سے گزرنے والوں نے اپنی گاڑیاں روک کر لواحقین کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے تاہم اردنی سفارتخانہ میتوں کو وطن واپس لانے کے لیے سعودی عرب سے رابطے میں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔