301
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) طیارہ حادثے کے 2 ہفتے بعد ایمیزون کے جنگل سے 4 بچے زندہ مل گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 ہفتے قبل کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور 4 بچے لاپتہ ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں
فلپائن میں طیارہ آتش فشاں پہاڑ پر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
کولمبیا کے 100 سے زائد فوجی اہلکار ایما زون کے جنگل میں کتوں کی مدد سے بچوں کو تلاش کر رہے تھے۔ فوجی حکام کے مطابق اہلکاروں کو جنگل کے جنوبی حصے میں شاخوں سے بنی ایک عارضی پناہ گاہ ملی جس کے بعد بچوں کی تلاش کا کام تیز کر دیا گیا۔
اس سے قبل بچے کے دودھ کی بوتل اور پھلوں کا آدھا ٹکڑا بھی ملا تھا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے جنگل کے جنوبی حصے میں گھوم رہے تھے۔ بچوں کی عمریں 11 ماہ، 4، 9 اور 13 سال ہیں جب کہ ان کی والدہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔