201
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تیونس کے ساحل پر تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوبنے سے 5 ہلاک اور 33 لاپتہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں
تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے جاں بحق 28پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں،سفارتخانے نے تصدیق کر دی
تیونس کے حکام کے مطابق ساحلی محافظوں نے ڈوبنے والی کشتیوں سے 84 مسافروں کو بچا لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتیوں کا تعلق افریقہ سے بتایا جاتا ہے، مہاجرین کی کشتیاں بحیرہ روم کے راستے اٹلی جا رہی تھیں۔تیونسی حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔