مسقط کی امام علی مسجد میں فائرنگ سے 4 پاکستانی شہید، 30 زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمان کے دارالحکومت کی مسجد میں فائرنگ کے واقعے میں 4 پاکستانی شہید اور 30 ​​سے ​​زائد افراد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عمان کے علاقے الوادی الکبیر میں واقع امام علی مسجد میں پیش آیا۔ فائرنگ کے وقت مسجد میں 700 سے زائد افراد موجود تھے۔عمان پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے کے پیچھے کون یا کس تنظیم کا ہاتھ ہے۔
دریں اثنا عمان میں پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری نے ایک نجی چینل کو بتایا کہ مرنے والوں میں4 پاکستانی شامل ہیں۔فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے مسجد کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔خیال رہے کہ عمان ایک معتدل ملک ہے جہاں ایسے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔ جو علاقائی تناظر میں ثالث کا کردار ادا کرتا ہے۔فائرنگ سے مسجد میں بھگدڑ مچ گئی۔ کئی لوگ پیروں تلے کچل کر زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو 800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی .پروگرام، زوجیت ویزا وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں 923455060897+ یا اس ایڈریس پرمیل کریں
    urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳ 2024 @ urduworld.ca