180
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دریاؤں میں پانی کی سطح ریکارڈ سطح سے بڑھنے کے بعد جمہوریہ چیک اور پولینڈ کے سرحدی شہروں کے رہائشی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔رومانیہ میں بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ۔مقامی حکام کے مطابق رومانیہ میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 5 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔آنے والے دنوں میں جمہوریہ چیک، سلوواکیہ، پولینڈ، ہنگری، جرمنی اور آسٹریا میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔