خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات، 4 افراد جاں بحق

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے 12 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ مختلف حادثات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چترال لوئر میں سیلاب سے 9 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
محکمہ ریلیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لوئر چترال میں سیلابی پانی کم ہوتے ہی نقصانات کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا جائے گا۔
محکمہ ریلیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ڈسٹرکٹ انتطامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کوغوزی کے مقام پر سڑک کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے، دیر اپر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ون وے روڈ کو کھول دیا گیا ہے، جب کہ سڑک کی دو طرفہ بحالی کا کام جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca