بنوں میں حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)نبوں میں بدھ کو ایک افسوسناک حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ میران شاہ روڈ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ اس حملے میں ایک اور شخص بھی جان کی بازی ہار گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حملہ آوروں نے زخمی اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار حاصل کیا اور بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

یہ واقعہ علاقائی سیکیورٹی کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے اور حکام نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے اور آپریشنز تیز کر دیے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں